پاکستان اور یورپی یونین کا افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ
👁️ 345 بار دیکھا گیا
پاکستان اور یورپی یونین کا افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ
برسلز (ڈیلی اردو) 21 نومبر کو برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مکالمے کا ساتواں دور منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔ اجلاس میں دوطرفہ تعلقات، 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون اور مستقبل کے مشترکہ اہداف پر تفصیل سے بات ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے سیاسی، معاشی، انسانی حقوق، تجارت، مہاجرت، ترقیاتی منصوبوں اور یورپی یونین کے گلوبل گیٹ وے فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ایراسمس منڈس اور ہورائزن یورپ جیسے تعلیمی پروگراموں کے ذریعے علم اور تحقیق کے تبادلے کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔
بات چیت میں یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی اہمیت کا اعتراف کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے اصولوں، عالمی امن، کثیرالجہتی نظام اور قانون کی حکمرانی کے تحت بین الاقوامی تنازعات کے حل پر زور دیا۔ اجلاس میں غزہ کے مسئلے پر بھی بات ہوئی، اور دونوں نے دو ریاستی حل کی حمایت دہرائی۔
اعلامیے میں اکتوبر 2025 میں پاک افغان سرحدی کشیدگی کے تناظر میں علاقائی امن اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔ دونوں نے افغان عبوری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ افغانستان کی بگڑتی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ افغانستان میں امن، استحکام اور ایک جامع سیاسی عمل ہی خطے کے مفاد میں ہے۔
یورپی یونین نے پاکستان کی گزشتہ 40 سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کو سراہا اور کہا کہ کسی بھی واپسی کا عمل محفوظ، باوقار اور عالمی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔
آخر میں دونوں فریق اس بات پر متفق ہوئے کہ اسٹریٹجک مکالمے کا آٹھواں دور اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
02/November/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
بنوں : علاقے بکا خیل مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
02/November/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
پاکستان میں روزانہ تقریباً 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
02/November/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سبی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانہ تباہ
02/November/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
امریکی خفیہ معلومات پر ماسکو میں ممکنہ دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام، کم عمر مشتبہ شخص گرفتار
02/November/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یوکرین میں جوہری حملے کی جعلی وارننگز، فضائی الرٹ ایپ ہیک ہونے کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26423 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15657 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11962 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7576 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5557 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C