پاکستان اپنی سرزمین انتہا پسند حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دے، امریکہ بھارت کا مشترکہ بیان
👁️ 43 بار دیکھا گیا
پاکستان اپنی سرزمین انتہا پسند حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دے، امریکہ بھارت کا مشترکہ بیان
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین انتہا پسند حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
As the world’s oldest and largest democracies and as key security providers in the Indo-Pacific, the United States and India are a combined force for global good.
Today’s State Visit will take U.S.-India ties to the next level as we build the future we want to see. pic.twitter.com/ShGPZ3DcqP
— The White House (@WhiteHouse) June 23, 2023
دونوں رہنماؤں کی جمعرات کو ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق صدر بائیڈن اور وزیرِ اعظم مودی نے سرحد پار دہشت گردی اور دہشت گرد پراکسیز کے استعمال کی شدید مذمت کی اور پاکستان سے اس بات کو یقینی بنانےکےلیے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا کہ اس کے زیرِ کنٹرول کوئی بھی علاقہ دہشت گردحملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔
This morning, joined by thousands of Indian-American attendees from across the United States, we welcomed Prime Minister Modi to the People’s House. pic.twitter.com/l3qcEJpUSi
— President Biden (@POTUS) June 23, 2023
مشترکہ بیان کے مطابق صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے القاعدہ، داعش، لشکرِ طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت اقوامِ متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے بائیڈن اور مودی نے ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ حملوں کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
سال2016 میں بھارت کے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے میں بھارت کےسات سیکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ جوہری ہتھیاروں سےمسلح پڑوسی ملکوں بھارت اور پاکستان کے تعلقات برسوں سے کشیدہ ہیں۔ 1947 میں برصغیر پاک و ہند میں برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی کے خاتمے کے بعد سے دونوں ملک تین جنگیں لڑ چکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان دو جنگیں مسلم اکثریتی کشمیر پر ہوئی ہیں جس کے پورے حصےپر دونوں ہی کادعویٰ ہے لیکن کشمیر جزوی طور پردونوں ملکوں کے زیرِ انتظام ہے۔
بھارت برسوں سے پاکستان پر ان مسلم عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کا الزام لگاتا رہا ہے جو 1980 کی دہائی کے اواخر سے بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر کے حصے میں بھارتی سکیورٹی فورسز سے برسرپیکار ہیں۔ پاکستان اس الزام کی تردید کرتا ہےاس کا مؤقف ہے کہ وہ حقِ خود ارادیت کے خواہاں کشمیریوں کی صرف سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔
بھارت نے ریاست جموں و کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت کو 2019 میں اس وقت منسوخ کر دیا تھا جب نئی دہلی نے اسے وفاق کے زیر کنٹرول دو علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ پاکستان اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتا ہے اور اسے واپس لینے پر زور دیتا ہے۔
بھارت کے اس فیصلے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات میں کمی آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C