پاکستان: رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کے قیام میں ایک سال کی توسیع
👁️ 195 بار دیکھا گیا
پاکستان: رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کے قیام میں ایک سال کی توسیع
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) پاکستان نے تقریباً ساڑھے چودہ لاکھ ایسے افغان پناہ گزینوں کو مزید ایک سال تک ملک میں رہنے کی اجازت دے دی، جن کے پاس رجسٹریشن کارڈ موجود ہے۔ حکومت کا تاہم کہنا ہے کہ بغیر دستاویزات والے تارکین وطن کی بے دخلی جاری رہے گی۔
حکومت پاکستان نے گزشتہ سال ایسے تمام تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جن کے پاس رہائشی دستاویزات نہیں ہیں، بصورت دیگر انہیں گرفتار کرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔ اس حکم کے بعد سے چھ لاکھ سے زائد افغان شہری پاکستان چھوڑ کر جا چکے ہے۔ اسلام آباد کے اس فیصلے کے نتیجے میں افغانستان کے حکمران طالبان کے ساتھ پاکستان کے رشتوں میں تلخی پیدا ہوگئی تھی۔
بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے 14 لاکھ 50 ہزار مہاجرین کے کارڈز کی مدت میں 30 جون 2025 تک توسیع کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب منگل کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے پاکستان کے تین روزہ دورے کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو گزشتہ برس یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی۔ مہلت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا جن میں اکثریت افغان مہاجرین کی تھی۔
اقوام متحدہ نے حکومتی اقدام کی تعریف کی
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ فلپو گرانڈی نے “غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے منصوبے کو معطل کرنے کو سراہا ہے۔”
تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ‘یہ درست نہیں ہے۔‘ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں صحافیوں کو بتایا،”پاکستان کی طرف سے یو این ایچ سی آر سے ایسا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔ اور یہ منصوبہ اپنی جگہ برقرار ہے، اسے منظم اور مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔”
دریں اثنا، طورخم بارڈر کراسنگ پر پاکستانی امیگریشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ انہوں نے افغانستان واپس جانے والے پناہ گزینوں کے رجسٹریشن کارڈ سمیت دستاویزات کو ضبط کرنا شروع کر دیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصروف ترین بارڈر پر موجود اہلکار نے کہا،”ہم وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد اس ہدایت پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔”
انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا، “اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ پاکستان واپس نہ آئیں اور اس کے بجائے مستقل طور پر روانہ ہوں، حالانکہ وہ ویزا حاصل کرنے کے بعد دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں۔”
چھ لاکھ سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں
افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری تنازعات اور جنگ سے اپنی جان بچا نے کے لیے لاکھوں افغان گزشتہ برسوں کے دوران بھاگ کر پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے اور اسلامی قانون کی اپنی سخت تشریح نافذ کرنے کے بعد سے تقریباً چھ لاکھ افغان شہری واپس چلے گئے۔
اسلام آباد نے ہمیشہ اپنا موقف واضح کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر بے دخلی کی یہ اسکیم سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے سرحدی علاقوں میں بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے کابل پر دباؤ ڈال رہا ہے جہاں طالبان حکومت پر عسکریت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں دینے کا الزام ہے۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب پاکستان کے نائب وزیراعظم سکیورٹی معاملات پر بات چیت کے لیے افغانستان جانے والے ہیں۔
شہریت ترمیمی بل پارلیمان میں پیش
دریں اثنا حکومت پاکستان نے ملک میں پیدا ہونے والے افغان باشندوں سمیت غیر ملکی بچوں کو شہریت دینے کے قانون میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔
بل میں پاکستان شہریت ایکٹ کے سیکشن چار کو ختم کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے جس کے تحت پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر غیر ملکی بچہ پاکستان میں شہریت حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے۔
ترمیمی بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے اس غیرملکی بچے کو شہریت دی جا سکے گی جس کے والدین میں سے ایک کے پاس پاکستانی شہریت ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 609 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 529 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C