پاکستان: مقتول صحافیوں کے ملزمان کو کٹہرے میں نہ لانے والے ممالک میں شامل
👁️ 173 بار دیکھا گیا
پاکستان: مقتول صحافیوں کے ملزمان کو کٹہرے میں نہ لانے والے ممالک میں شامل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ان 12 ممالک کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہے جہاں بڑے پیمانے پر مقتول صحافیوں کے ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔
CPJ's 2021 Global #ImpunityIndex findings:
– Killers of journalists get away with murder in 81% of cases
– Worst offenders: Somalia, Syria, Iraq, South Sudan
– Taliban’s August takeover raises impunity fears in Afghanistan#EndImpunity, now!https://t.co/74BB24fZCc pic.twitter.com/J4zYJIRws5
— Committee to Protect Journalists (@pressfreedom) October 28, 2021
رپورٹس کے مطابق سی پی جے کی ’عالمی استثنیٰ انڈیکس‘ کے مطابق گزشتہ 10 برس کے دوران صحافیوں کے قتل میں 81 فیصد ملزمان کا احتساب یا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔
انڈیکس کے مطابق مقتول صحافیوں کے ملزمان کو کھلی آزاد دینے والے ممالک کی فہرست میں صومالیہ، شام، عراق، جنوبی سوڈان، افغانستان، میکسیکو، فلپائن، برازیل، پاکستان، روس، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔
These are the countries with the worst records of allowing killers of journalists to go free, according to our 2021 #ImpunityIndex:
Somalia
Syria
Iraq
South Sudan
Afghanistan
Mexico
Philippines
Brazil
Pakistan
Russia
Bangladesh
India#EndImpunityMore: https://t.co/c2pYbUDYBG pic.twitter.com/BwKc19CpC4
— Committee to Protect Journalists (@pressfreedom) October 28, 2021
رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ عالمی سطح پر کم از کم ’22 صحافیوں کو 2020 میں ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیاجو کہ 2019 کی مجموعی تعداد سے دوگنا ہے‘۔
کمیٹی کے مطابق صومالیہ مقتول صحافیوں کے غیر حل شدہ واقعات کے حوالے سے دنیا کا بدترین ملک ہے، جو ان ممالک کو نمایاں کرتا ہے جہاں پریس کے ارکان کو قتل کے لیے اکٹھا کیا جاتا ہے اور مجرم آزاد ہو جاتے ہیں۔
انڈیکس میں ایک سال پہلے کی نسبت بہت کم تبدیلی دکھائی دی، شام، عراق اور جنوبی سوڈان ایک مرتبہ پھر صومالیہ کے بعد فہرست میں اپنی جگہ بنائی جہاں تنازعات، سیاسی عدم استحکام اور کمزور عدالتی نظام کے باعث صحافیوں کے خلاف تشددمیں اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار یکم ستمبر 2011 سے 31 اگست 2021 کے درمیانی عرصے کا احاطہ کرتے ہیں اور افغانستان میں صحافیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرے کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔
گزشتہ دو برسوں کی طرح رواں سال بھی افغانستان پانچویں نمبر پر رہا، اگست کے وسط میں طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد صحافیوں کے لیے زمینی صورتحال ڈرامائی طور پر بگڑ گئی۔
سی پی جے نے مزید کہا کہ طالبان قیادت کی جانب سے آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے کیے گئے وعدے غلط ثابت ہوئے کیونکہ اقتدار سنبھالنے کے چند ہی دنوں میں میڈیا کارکنوں کے خلاف متعدد خلاف ورزیاں کیں، جن میں مار پیٹ اور یکطرفہ حراست بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کے باوجود 2020 میں قتل ہونے والے پانچ صحافیوں میں سے دو کو ان کی موت سے قبل طالبان کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ افغانستان کی نئی طالبان حکومت قاتلوں کو تلاش کرے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انڈیکس میں شامل تمام 12 ممالک کو متعدد مرتبہ رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے اور سات ہر سال شامل ہوتے ہیں۔
میکسیکو مسلسل دوسرے برس انڈیکس میں چھٹے نمبر پر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C