پاکستان میں 4 ملین شہریوں کی خفیہ نگرانی، ایمنسٹی کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
👁️ 537 بار دیکھا گیا
پاکستان میں 4 ملین شہریوں کی خفیہ نگرانی، ایمنسٹی کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
کراچی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان ایک وسیع تر نگرانی کے نظام کے ذریعے اپنے کئی ملین شہریوں کی ٹیلی فون کالیں خفیہ طور پر سن رہا ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعے جاسوسی کر رہا ہے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان نگرانی کے ایک وسیع تر نظام کے ذریعے اپنے کئی ملین شہریوں کی ان کی ٹیلی فون کالیں خفیہ طور پر سن کر اور فائر وال کے ذریعے جاسوسی کر رہا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے منگل نو ستمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں جس طرح کئی ملین شہریوں کی نگرانی کی جاتی ہے، وہ عوامی جمہوریہ چین سے باہر کسی بھی ملک میں سخت ریاستی نگرانی کی سب سے بڑی اور وسیع تر مثالوں میں سے ایک ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایسا ہر روز کروڑوں ٹیلی فون کالیں خفیہ طور پر سن کر، چین کی تیار کردہ اور پاکستان میں زیر استعمال ایک انٹرنیٹ فائروال کی مدد سے اور سوشل میڈیا پر سنسرشپ کی صورت میں کیا جا رہا ہے۔
ایمنسٹی نے منگل نو ستمبر کے روز جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے بڑے ممالک میں شمار ہونے والے پاکستان میں ریاستی نگرانی کا یہ نیٹ ورک وسیع تر ہوتا جا رہا ہے اور اسے چینی ساختہ اور مغربی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئےبروئے کار لایا جاتا ہے۔
اس کا نتیجہ یہ کہ جنوبی ایشیا کی اس ایٹمی طاقت میں اب آزادی اظہار رائے کے خلاف اور اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے کریک ڈاؤن بہت پھیل چکا ہے۔
ایمنسٹی کے مطابق پاکستان میں پہلے ہی سے محدود سیاسی اور میڈیا آزادیاں حالیہ برسوں میں مزید محدود ہو چکی ہیں، خاص کر 2022ء میں اس وقت کے بعد سے جب اس دور کے وزیر اعظم عمران خان کے طاقت ور ملکی فوج کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ اس کشیدگی کے بعد عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا تھا، وہ ابھی تک جیل میں ہیں اور ان کی پارٹی کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی انٹیلیجنس ادارے ایک وقت میں کم از کم بھی چار ملین موبائل فونز پر ہونے والی گفتگو خفیہ طور پر سن یا ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ ایسا Lawful Intercept Management System یا مختصراﹰ LIMS نامی نظام کی مدد سے کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ WMS 2.0 نامی فائر وال کے ذریعے ملک بھر میں انٹرنیٹ ٹریفک کے دو ملین تک فعال سیشنز کو بیک وقت بلاک کیا جا سکتا ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کے زیر استعمال یہ دونوں نظام ایک دوسرے کے ساتھ مربوط حالت میں اس طرح کام کرتے ہیں کہ ایک مانیٹرنگ سسٹم کے تحت اگر خفیہ ایجنسیاں بیک وقت کئی ملین صارفین کی ٹیلی فون کالیں اور ٹیکسٹ پیغامات کی ٹَیپنگ کرتی ہیں تو دوسرا نظام ملک بھر میں سوشل میڈیا تک رسائی کو محدود کر دینے کے ساتھ ساتھ لاتعداد ویب سائٹس کو بلاک بھی کر دیتا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ پاکستانی انٹیلیجنس ادارے جن ٹیلی فون نمبروں کی نگرانی کرتے ہوئے متعلقہ صارفین کی کالیں سنتے اور چیٹ پڑھتے ہیں، ان کی تعداد چار ملین سے کہیں زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
اس کے حق میں روئٹرز نے دلیل یہ دی ہے کہ پاکستان میں موبائل فون سروسز مہیا کرنے والے تمام چاروں بڑے آپریٹرز کو یہ ہدایت کی جا چکی ہے کہ وہ اپنے اپنے تکنیکی نظام کو LIMS نامی سسٹم کے ساتھ جوڑیں۔ یہ بات روئٹرز کو ایمنسٹی کے ٹیکنالوجی امور کے ماہر یُورے فان بَیرگے نے بتائی۔
فان بَیرگے کے مطابق، ''وسیع پیمانے پر جاسوسی اور نگرانی معاشرے میں سنسنی اور خوف پیدا کر دینے والے اثرات کا باعث بنتی ہیں اور یوں عام شہری اپنے آن لائن اور آف لائن حقوق کے استعمال کے حوالے سے خوف اور شبہات کا شکار ہو جاتے ہیں۔‘‘
ایمنسٹی نے اپنی اس رپورٹ میں 2024ء میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے والے اس مقدمے کا حوالہ بھی دیا، جو سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اس وقت دائر کیا تھا، جب ان کی نجی ٹیلی کالیں، جو خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی تھیں، انٹرنیٹ پر لیک کر دی گئی تھیں۔
اس رپورٹ میں ایمنسٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تقریباﹰ ساڑھے چھ لاکھ ویب لنکس بلاک ہیں اور ان تک رسائی ممکن نہیں، اس کے علاوہ یوٹیوب، فیس بک اور ایکس سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بھی محدود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C