پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا
👁️ 78 بار دیکھا گیا
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے ، پہلا روزہ اتوار کو ہو گا
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سیّد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقاف کے دفتر میں ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی کی زونل اور اضلاعی کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات بشمول مذہبی امور، کوہسار بلاک اسلام آباد میں موجود رہے۔
پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں ہوا۔ چاند کی رویت کے لیے محکمہ موسمیات اور سپارکو کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔
پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں کل سے ماہ رمضان کی ابتدا کا اعلان کیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، کل ملک بھرمیں پہلا روزہ ہوگا، پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا، اللہ نے ہمیں رمضان کا مہینہ عطا کیا ہے، اس قبولیت والے ماہ اپنے رب کومنالیں۔ ملک کو بے شمارچیلنجز کا سامنا ہے، یہ وطن میری اورآپ کی عزت ہے، ہم پورے ملک میں وحدت کی طرف جارہے ہیں، اپنی مسلح افواج کوشہادتوں کے نذرانے پیش کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔
الحمد اللہ آج پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا، مختلف مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، قصور، پاکپتن، کھاریاں سے چاند نظرآگیا ہے۔
چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہوئی ملک بھر میں نماز تراویح کا آغاز ہوگیا جبکہ سحری کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں۔
رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار کی تفصیلات جاری کردیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے مہینے میں تمام بینکس پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز تمام بینک 10 بجے سے 1 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C