پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 31 اہلکاروں سمیت 70 افراد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 31 اہلکاروں سمیت 70 افراد ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) اسلام آباد میں واقع تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) نے ملک میں سکیورٹی کے حوالے سے اپنے تازہ ترین ماہانہ جائزے میں کہا ہے کہ مارچ میں مختصر تعطل کے بعد گزشتہ ماہ اپریل میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی آ گئی۔ صوبے خیبر پختونخوا کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا۔
اس تھنک ٹینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں عسکریت پسندوں نے کم از کم 77 مصدقہ حملے کیے، جن کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں 35 عام شہری اور 31 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ان حملوں میں چار عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی تعداد 67 تھی، جن میں سے 32 عام شہری تھے اور 35 سکیورٹی اہلکار۔
73 فیصد حملے خیبر پختونخوا میں
رپورٹ کے مطابق 77 حملوں میں سے 73 فیصد صوبے خیبر پختونخوا میں کیے گئے۔
مارچ میں عسکریت پسندوں نے 56 حملے کیے تھے، جن میں 77 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے تھے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں ان حملوں میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ہلاکتوں میں نو فیصد کی کمی دیکھی گئی اور زخمیوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہ آئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپریل میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی کل تعداد میں سے 73 فیصد خیبر پختونخوا میں ہوئے۔ مارچ میں صوبے میں 56 حملے رپورٹ ہوئے تھے۔ ان حملوں میں 43 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سکیورٹی فورسز کے 26 ارکان اور 17 عام شہری شامل تھے۔ اس کے علاوہ مارچ میں اس صوبے میں زخمیوں کی تعداد 32 رہی تھی، جن میں سکیورٹی فورسز کے 19 ارکان اور 13 عام شہری بھی شامل تھے۔
پشاور شہر کو عسکریت پسندوں کے چار حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ سوات، صوابی، چارسدہ، شانگلہ اور بٹگرام میں ایک ایک حملہ ہوا۔
پنجاب میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھی عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ مارچ میں ایک کے مقابلے میں اپریل میں چار حملے رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں تین ہلاکتیں ہوئیں۔ ایک حملہ سندھ میں ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کو عسکریت پسندوں کے 16 حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں 17 عام شہریوں اور چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوئے۔ ان میں سے زیادہ تر حملے صوبے کی بلوچ پٹی، خاص طور پر جنوب اور جنوب مغرب میں ہوئے۔ خضدار میں تین، کیچ، کوہلو اور کوئٹہ میں دو دو اور چمن، ڈیرہ بگٹی، دکی، قلات، خاران، مستونگ اور نوشکی میں ایک ایک حملے کو رپورٹ کیا گیا۔
رواں برس کے پہلے چار مہینوں میں پاکستان میں عسکریت پسندوں کے 323 حملے ہوئے، جن کے نتیجے میں 324 افراد ہلاک اور 387 زخمی ہوئے۔
پی آئی سی ایس ایس کی اس رپورٹ میں اپریل میں متعدد ممکنہ حملوں کو ناکام بنانے میں ملکی سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ اس دوران کم از کم 55 مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے اور 12 دیگر کو گرفتار کیا گیا، جن میں بشام کے خودکش حملے میں ملوث مشتبہ ملزمان بھی شامل ہیں۔ اپریل میں مارچ کے مقابلے میں پاکستان میں عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں میں 55 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C