پاکستان نیوی میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ کی کمیشننگ
👁️ 23 بار دیکھا گیا
پاکستان نیوی میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ کی کمیشننگ
کراچی (ڈیلی اردو) پاک بحریہ میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ ’پی این ٹی گوگا‘ کو شامل کرلیا گیا۔
پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ کی کمیشننگ اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ ’پی این ٹی گوگا‘ کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پی این ایس ہیبت پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے جسے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے مقامی طور پر ڈیزائن کیا ہے اور اسے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) نے بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی مدد کے بنایا ہے۔
Indigenously designed & constructed Fast Attack Craft Missile PNS HAIBAT commissioned in @PakistanNavy @dgprPaknavy https://t.co/IVnP1TzZAu pic.twitter.com/yOAFOmWy5R
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) March 31, 2022
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے اس بات پر زور دیا کہ پی این ایس ہیبت کی شمولیت مقامی ڈیزائن اور تعمیر میں ایک نئے باب کا آغاز کرتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید پختہ ہوگیا ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی کے تناظر میں پی این ایس ہیبت سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور بحر ہند کے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا۔
انہوں نے کے ایس اینڈ ای ڈبلیو، ایم ٹی سی اور پاکستان نیوی کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
اس سے قبل کے ایس اینڈ ای ڈبلیو کے منیجنگ ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے اس بات پر زور دیا کہ میزائل کرافٹ پی این ایس ہیبت کے ایک کثیر مشن کے قابل پلیٹ فارم ہونے کی وجہ سے پاک بحریہ کی میری ٹائم دفاعی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔
Commissioning Ceremony of Pakistan Navy's indigenously designed & constructed Fast Attack Craft Missile PNS HAIBAT and induction ceremony of third 16 Ton Bollard Pull Tug PNT GOGA held in Karachi@PakistanNavy https://t.co/IVnP1TzZAu pic.twitter.com/IP4SyfPSYL
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) March 31, 2022
انہوں نے کہا کہ پی این ٹی گوگا کی شمولیت بھی ایک سنگ میل ہے جس سے مقامی جہازوں کی تعمیر کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔
ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کے ایس اینڈ ای ڈبلیو نے بین الاقوامی معیار کے مطابق مختلف پراجیکٹس مکمل کیے ہیں۔
تقریب میں غیر ملکی معززین، وفاقی اور صوبائی حکومتوں پاکستان نیوی اور کے ایس اینڈ ای ڈبلیو کے حکام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ میزائل کرافٹ پی این ایس ہیبت جدید ترین ملٹی مشن ویسل ہے جس میں نگرانی کی وسیع صلاحیت موجود ہے، یہ پلیٹ فارم زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل سسٹم سے لیس ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26301 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15548 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7424 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5185 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C