پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کا ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کی بحالی کیلئے یوٹیوب سے رابطہ
👁️ 84 بار دیکھا گیا
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کا ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کی بحالی کیلئے یوٹیوب سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یوٹیوب سے رابطہ کر کے اپیل کی ہے کہ وہ نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد کی فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے یوٹیوب چینل کو بلاک کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے یوٹیوب سے اپنی اپیل میں کہا ’ایک ممتاز مسلم اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کے یوٹیوب چینل کی یکطرفہ بندش آن لائن اظہار رائے کی من مانی حدود کے بارے میں سوالات اٹھاتی ہے‘۔
پی ٹی اے ذرائع نے کہا کہ مذکورہ چینل پر ڈاکٹراسرار احمد کی ویڈیوز نشر کی جاتی تھیں جن میں قرآن پاک میں پیش کردہ سماجی و اقتصادی تصورات پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی جاتی تھی۔
پی ٹی اے نے استدعا کی کہ ان ویڈیوز کا مقصد صرف ناظرین کو آگہی فراہم کرنا تھا۔
یوٹیوب نے مذکورہ یوٹیوب چینل یہودیوں کے ایک گروپ کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد بند کردیا گیا تھا جن کے مطابق اس چینل پر نشر کی جانے والی ویڈیوز میں ان سے متعلق نفرت انگیز مواد موجود ہوتا تھا۔
ڈاکٹر اسرار کے چینل کے تقریباً 30 لاکھ سبسکرائبرز تھے اور ان کے لیکچرز کو مغربی ممالک میں رہنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے سراہا جاتا رہا ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد کے بیٹے کی جانب سے چلائے جانے والے اس چینل پر مرحوم مذہبی اسکالر کی پرانی تقاریر کی ریکارڈنگ نشر کی جاتی تھی۔
یہ ویڈیوز قرآنی آیات کی روشنی میں دنیا کے خاتمے اور تاریخ میں یہودیوں کے کردار کے بارے میں ان کے خیالات پر مشتمل تھیں۔
ڈاکٹر اسرار احمد کے ایک شاگرد نے یوٹیوب کے اس اقدام کو مغرب کی جانب سے آزادی اظہار کی خلاف ورزی قرار دیا۔
انجینیئر محمد علی مرزا نے اپنے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ اقدام مغرب کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے دوسرے فریق کو سنے بغیر محض یہودی گروپس کی شکایات کے مطابق عمل کیا‘۔
یوٹیوب کو درج کی گئی شکایات میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر اسرار احمد کی تبلیغ مسلمانوں کے ذریعہ مغرب میں یہودیوں کے خلاف تشدد کو ہوا دے سکتی ہے۔
بھارت کی کارروائی
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں 22 یوٹیوب چینلز کو قومی سلامتی اور امن عامہ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے، ان میں 4 پاکستانی یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔
جنوری میں بھارتی حکومت نے جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں 35 یوٹیوب چینلز پرپابندی عائد کردی تھی، اسی طرح دسمبر میں بھی بھارت مخالف مواد نشر کرنے پر 20 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے گئے تھے۔
دریں اثنا خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بلاک کیے جانے والے مذکورہ یوٹیوب چینلز کو دیکھنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ارب 60 کروڑ تھی۔
ایجنسی کے مطابق نئی دہلی نے 18 بھارتی چینلز کو بلاک کرنے کے لیے آئی ٹی قوانین کے تحت ہنگامی طور پر اختیارات کے استعمال کا مطالبہ کیا۔
بھارتی وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ متعدد یوٹیوب چینلز پر خصوصاً بھارتی افواج سمیت مختلف موضوعات سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کی جاتی تھیں۔
بھارتی حکومت گزشتہ سال متعارف کرائے گئے آئی ٹی قوانین کو سوشل میڈیا پر اختلاف رائے کو روکنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
بھارت نے گوگل اور فیس بک جیسی ٹیک کمپنیوں سے اپنے پلیٹ فارمز پر موجود ’جعلی خبروں‘ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فروری میں ہونے والی ایک میٹنگ میں بھارتی حکام نے ٹیک فرمز کو بتایا کہ ان کی بے عملی نے بھارتی حکومت کو مذکورہ مواد ہٹانے کا حکم دینے پر مجبور کیا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تنقید ہوئی کہ حکام آزادی اظہار کو دبا رہے ہیں۔
میٹنگ کے دوران گوگل کی جانب سےکہا گیا کہ بھارت کی وزارت اطلاعات کو مواد ہٹانے کے فیصلوں کو عام کرنے سے گریز کرنا چاہیے لیکن حکام نے اس خیال کو مسترد کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران کا کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C