پاکستان کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنیکی اجازت نہیں دیگا، وزیر خارجہ
👁️ 53 بار دیکھا گیا
پاکستان کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنیکی اجازت نہیں دیگا، وزیر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان قیادت سے طے ہوا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، ہم بھی افغانستان یا کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کی اجازت نہیں دینگے۔ اگر دونوں اطراف اس کا احترام کرتے ہیں تو یہ دونوں کیلئے آسانی کا باعث ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ وجدل سے افغانستان میں پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے۔ افغانستان میں خانہ جنگی یا 90ء کی دہائی جیسے حالات افغانوں کیلئے مزید نقصان دہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امن اور استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا آج افغانستان میں قیام امن کیلئے ہماری کوششوں کو سراہ رہی ہے۔ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اگلے چند ہفتے اور مہینے نہایت اہم ہیں، جن میں معاملات بگڑ بھی سکتے ہیں۔ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کا عمل 50 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ افغان قیادت پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس صورتحال کی نزاکت کو سامنے رکھے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کو چاہیے کہ مل بیٹھ کر مسئلے کا سیاسی حل نکالیں۔ افغان قیادت سے طے ہوا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، ہم بھی افغانستان یا کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کی اجازت نہیں دینگے۔ اگر دونوں اطراف اس کا احترام کرتے ہیں تو یہ دونوں کیلئے آسانی کا باعث ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C