پاکستان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے بھارت مزید کارروائی سے گریز کرے: او آئی سی اعلامیہ
👁️ 100 بار دیکھا گیا
پاکستان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے بھارت مزید کارروائی سے گریز کرے: او آئی سی اعلامیہ
ابو ظہبی (ڈیلی اردو) او آئی سی نے پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، پاکستان کو اپنی سالمیت کے دفاع کا حق حاصل ہے بھارت مزید کسی کارروائی سے گریز کرے۔
او آئی سی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان نے اعتماد میں نہ لینے پر احتجاج کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 46 واں اجلاس طلب کیا گیا تھا جو کہ ختم ہوگیا بعد ازاں دو روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پڑھ کر سنایا، پاکستان نے اعلامیے پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔اختتامی سیشن میں پاکستان کے نمائندوں نے کھڑے ہوکر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی شرکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ اسی وجہ سے پاکستانی وزیر خارجہ نے احتجاجا شرکت کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر گرفتار بھارتی پائلٹ کی بھارت کو حوالگی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے یہ ایک خوش آئند قدم ہے جس پر پاکستان کے وزیراعظم تعریف کے مستحق ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبرممالک میں تنازعات کو بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، تنازعات کا تصفیہ عالمی قوانین کے مطابق سفارتی کوشش سے حل کیا جائے اور ممبر ممالک ایک دوسرے کی آزادی اور سیکیورٹی کا احترام کریں جب کہ یمن تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا بھی وقت کی سب اہم ضرورت ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایشیا میں انسانی حقوق کمیشن کا مستقل رکن منتخب کرلیا گیا ہے، مستقل رکن کا انتخاب انسانی حقوق کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8784 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3194 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C