پاکستان کی بڑی کامیابی: کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا
👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان کی بڑی کامیابی: کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا
نیویارک (ڈیلی اردو/وائس آف ایشیا) پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ نے اجلاس بلا طلب کر لیا ہے، اجلاس کل امریکی شہر نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجے ہو گا۔
اس قبل بھی سلامتی کونسل نے کشمیر مسئلے پر اہم اور ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جب بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔
پہلا اجلاس اگست میں طلب کیا گیا تھا، اگست کے بعد کل دوسری بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیر کے مسئلے پر بات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلس میں ممکنہ طور پر ہونے والی گفتگو میں اقوام متحدہ کے مبصرین گروپ لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر سلامتی کونسل کو بریف کرے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر کاز پر سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے میں سب سے اہم اور کلیدی کردار چین نے ادا کیا ہے، چین کی مدد سے ہی یہ ممکن ہو سکا ہے کہ سلامتی کونسل کا کل دوسرا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی آج نیو یارک پہنچ رہے ہیں۔
وزیر خارجہ ایران امریکہ حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے دورے پر ہیں، شاہ محمود قریشی کا آج نیویارک جانا پہلے سے طے تھا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران کے دورے کے بعد سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پیر کو عمان کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول عبداﷲ ایم راشد، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستانی سفارتخانے کے دیگر افسران نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عمان کے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمان کے سلطان قابوس بن سید السید کی وفات پر شاہی خاندان کے ساتھ تعزیت کریں گے۔
سلطان قابوس بن سید السید گزشتہ جمعہ کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C