پاکستان کے 58 فوجی ہلاک، 20 چوکیاں پر قبضہ کیا گیا، طالبان حکومت کا دعویٰ
👁️ 458 بار دیکھا گیا
پاکستان کے 58 فوجی ہلاک، 20 چوکیاں پر قبضہ کیا گیا، طالبان حکومت کا دعویٰ
کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان پر کیے گئے مختلف حملوں کے جواب میں کی گئی کارروائیوں میں پاکستان کے 58 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔
اتوار کو کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان فورسز نے جوابی کارروائی کے دوران پاکستان کی 20 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا، تاہم لڑائی ختم ہونے کے بعد یہ چوکیاں واپس کر دی گئیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق، ذبیح اللہ مجاہد کے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی، اور تاحال پاکستان کی حکومت یا فوج کی جانب سے ان الزامات پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
ترجمان کے مطابق، جھڑپوں کے دوران نو طالبان اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید الزام عائد کیا کہ داعش کے سربراہ اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور یہ تنظیم پاکستان کے صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اب بھی فعال ہے۔
ان کے بقول، “افغانستان سے داعش کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے، مگر پاکستان میں اس کے تربیتی مراکز قائم ہیں، لہٰذا عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔”
ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں افغانستان میں ہونے والے ایک بڑے حملے میں داعش ملوث تھی اور “اس کے جنگجو پاکستان سے آئے تھے۔”
طالبان ترجمان نے افغان وزیرِ خارجہ کے بھارت کے دورے کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے اور کسی ملک کو اس پر تحفظات نہیں ہونے چاہییں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج کے اندر ایک مخصوص گروہ افغانستان کی ترقی اور استحکام سے خوش نہیں اور وہ افغانستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔
ان کے مطابق، “ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستانی فوج کی اکثریت، سیاست دان، علمائے کرام اور عوامی حلقے اس مخصوص گروپ کے افغانستان مخالف ایجنڈے سے متفق نہیں ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے اندر موجود یہ گروہ "افغانستان میں انتشار پھیلانے اور عالمی سطح پر طالبان حکومت کا منفی تاثر اُبھارنے" میں سرگرم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت اور فوج ماضی میں طالبان کی جانب سے ایسے الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔
پاکستانی حکام ملک میں ہونے والے بیشتر حملوں کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کرتے ہوئے افغان طالبان سے بارہا مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں، مگر طالبان حکومت کا موقف ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C