پاکستان کے وزیر خارجہ کا بنگلہ دیش کا 13 سال بعد دورہ
👁️ 392 بار دیکھا گیا
پاکستان کے وزیر خارجہ کا بنگلہ دیش کا 13 سال بعد دورہ
ڈھاکہ +اسلام آباد (ڈیلی اردو/ اے پی پی) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کی حکومت کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ 13 سال بعد پاکستان کے وزیر خارجہ بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران اسحاق ڈار بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس، مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین اور مشیر تجارت ایس کے بشیر الدین شامل ہیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔
بنگلہ دیش کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب وزیر اعظم کا استقبال سیکرٹری خارجہ اور دیگر حکام نے کیا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران مشیر برائے تجارت ایس کے بشیر الدین سے ملاقات کی تھی، جس میں اقتصادی تعاون، باہمی سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات میں مزید تعاون کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C