پاکستانی روپیہ تاریخ کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا
👁️ 105 بار دیکھا گیا
پاکستانی روپیہ تاریخ کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر تاریخ کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت ہوئی ہے، جب آئی ایم ایف نے حکومتی کٹوتیوں اور بچتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ منگل کے اختتام تک انٹربینک مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قدر 205 روپے سے بھی زائد تھی۔ پاکستانی روپے کی تاریخ میں یہ اس کی ڈالر کے مقابلے میں اب تک کی کم ترین سطح تھی۔
پاکستانی روپے کی قدر میں یہ کمی گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل جاری ہے۔ قبل ازیں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان حکومت نے مالیاتی استحکام کے لیے، جن اقدامات کا اعلان کیا ہے، وہ ناکافی ہیں۔ پاکستان نے ابھی چند روز پہلے ہی اپنا سالانہ بجٹ پیش کیا تھا، جس میں نئے اقدامات اور اصلاحات کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت پاکستان گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کر چکی ہے لیکن آئی ایم ایف کے مطابق یہ تمام تر اقدامات ابھی بھی ناکافی ہیں۔
حکومت پاکستان نے سن 2019ء میں آئی ایم ایف سے چھ بلین ڈالر قرض حاصل کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن آئی ایم ایف نے تین اقساط کے بعد اس پروگرام کو منجمد کرتے ہوئے آئندہ کے لیے قسط روک رکھی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد حکومت معاہدے کی پاسداری کرنے اور شرائط پر پورا اترنے میں ناکام ہو رہی ہے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کا پیکیج بحال نہ ہوا تو جنوبی ایشیا کی اس جوہری طاقت کو دیوالیے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ سخت انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 بلین ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔
ماہر اقتصادیات سہیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ خسارہ کم کرنے کے لیے چین اور سعودی عرب جیسے اپنے اتحادیوں سے بڑے پیمانے پر فنڈنگ درکار ہے۔
سہیل احمد کے مطابق آئی ایم ایف کے قرض کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتے ڈالر نے بھی پاکستانی روپے کی کم ہوتی قدر میں حصہ ڈالا ہے۔
پاکستان کو فوری مالی امداد کی ضرورت ہے۔ ملک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر 9.2 بلین ڈالر رہ گئے ہیں، جن سے صرف اگلے 45 دنوں تک کی درآمدات کے لیے ادائیگیاں کی جا سکتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C