17/August/2019

پاکستانی غبارے نے بھارتی انٹیلی جنس کی دوڑیں لگوا دیں

👁️ 150 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستانی غبارے نے بھارتی انٹیلی جنس کی دوڑیں لگوا دیں

پاکستانی غبارے نے بھارتی انٹیلی جنس کی دوڑیں لگوا دیں

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی پرچم والے دیوہیکل غبارے نے بھارتی انٹیلی جنس کی دوڑیں لگوا دیں۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی نے پاکستانی پرچم والے غبارے کو تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی علاقے فرید کوٹ میں پاکستانی پرچم والے دیوہیکل غبارے نے پورے بھارت میں سنسنی پھیلا دی۔ 

کسان کرم چند سنگھ اپنے کھیتوں میں پاکستانی پرچم والے دیو ہیکل غبارے کو فضا میں دیکھ حیران رہ گیا اور اس نے فوراً بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کو مطلع کیا کہ پاکستان کی جانب سے دیو ہیکل چیز پر اردو میں پیغام لکھ کر بھیجا گیا ہے جس پر بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے پاکستان پرچم والے دیو ہیکل غبارے کو تحویل میں لے لیا۔ 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C