پاکستانی وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار
👁️ 344 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار
دوحہ/اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کے دوران دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امت کو اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
وزیراعظم جمعرات کو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچے جہاں انھوں نے قطری قیادت سے ملاقات کی۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل تھے۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف نے اسرائیلی فضائی حملے کو قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ’’کھلم کھلا خلاف ورزی‘‘ قرار دیتے ہوئے قطری قیادت کو پاکستان کی ’’مکمل یکجہتی اور حمایت‘‘ کا یقین دلایا۔
قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوحہ کا یہ دورہ مشکل گھڑی میں قطر کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کے یکجہتی کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا تھا، جس کے بارے میں اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس میں ’’7 اکتوبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈز‘‘ کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس کے مطابق اس کا مذاکراتی وفد اس حملے میں محفوظ رہا تاہم تنظیم نے اپنے پانچ دیگر ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ قطری حکام نے بھی ایک سکیورٹی اہلکار سمیت چھ افراد کے مارے جانے کی اطلاع دی۔
قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے اس حملے کو ’’ریاستی دہشتگردی‘‘ قرار دیا ہے۔
پاکستان سمیت کئی ممالک نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C