پاکستانی، افغان اور بنگلہ دیشی اقلیتوں کو بھارتی شہریت
👁️ 120 بار دیکھا گیا
پاکستانی، افغان اور بنگلہ دیشی اقلیتوں کو بھارتی شہریت
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت نے گجرات کے دو اضلاع میں مقیم پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے غیر مسلموں کو بھارتی شہری کے طور پر اندراج کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ لوگ بھارت کے شہریت قانون کے تحت ان دو اضلاع میں فی الحال رہ رہے ہیں۔
بھارتی وزارت داخلہ نے سرحدی ریاست گجرات کے آنند اور مہسانہ میں رہنے والے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ہندووں، سکھوں، بودھوں، جینیوں، پارسیوں اور مسیحیوں کو بھارت کے شہری کے طور پر اندراج کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ شہریت دینے کے حوالے سے یہ فیصلہ بھارت کے شہریت قانون 1955 کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا متنازعہ شہریت ترمیمی قانون 2019 (سی اے اے) سے کوئی واستہ نہیں ہے۔
متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) میں بھی پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھارت آنے والے ہندووں، سکھوں، بودھوں، جینیوں، پارسیوں اور مسیحیوں کو بھارتی شہریت دینے کی گنجائش موجود ہے۔ لیکن چونکہ حکومت اس قانون کے تحت ضابطے ابھی تک طے نہیں کرسکی ہے اس لیے سی اے اے کے تحت اب تک کسی کو بھی شہریت نہیں دی گئی ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان پاکستانی، بنگلہ دیشی اور افغان ہندووں، سکھوں، بودھوں، جینیوں، پارسیوں اور مسیحیوں کو بھارتی شہری کے طور پر رجسٹریشن کرانے کی اجازت ہوگی جو گجرات کے آنند اور مہسانہ اضلاع میں رہ رہے ہیں۔ انہیں شہریت قانون 1955کے دفعہ 5 یا 6 اور شہریت ضابطے 2009 کے تحت بھارتی شہریت دی جائے گی۔
شہریت حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں اضلاع میں رہنے والے مذکورہ افراد کو اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرانی ہوں گی اور ضلعی کلکٹر ان کی جانچ کریں گے۔ اس کے بعد مرکزی حکومت ان درخواستوں اور ان پر دی جانے والی رپورٹوں پر غور کرے گی۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو کلکٹر درخواست گذار کی جانچ بھی کریں گے۔ یہ کام مقررہ ایجنسیوں کے ذرائع کرایا جائے گا۔ پورا عمل مکمل ہوجانے کے بعد اور کلکٹر درخواست دہندہ کی درخواست سے پوری طرح مطمئن ہوجانے کے بعد اسے بھارت کی شہریت کا رجسٹریشن یا نیوٹرلائزیشن سرٹیفیکٹ جاری کر دے گا۔
خیال رہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی حکومت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ایسے ہندووں، سکھوں، بودھوں، پارسیوں، جینیوں اور مسیحیوں کو بھارتی شہریت دینا چاہتی ہے جو 31 دسمبر 2014 تک بھارت میں آ چکے تھے۔
مودی حکومت نے تاہم مذکورہ تینوں ملکوں سے بھارت آنے والے مسلمانوں کو بھارتی شہریت نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
متنازع شہریت ترمیمی قانون
مودی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو دسمبر 2019 میں منظور کرایا تھا اور بعد میں بھارتی صدر نے اس کو توثیق بھی کر دی تھی۔ تاہم اس کے خلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جن میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر زخمی ہوئے۔
ان پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے کروڑوں کی مالیت کا نقصان ہوا جب کہ درجنوں افراد اب بھی جیلوں میں بند ہیں۔
مودی حکومت اب تک سی اے اے کو نافذ نہیں کرسکی ہے کیونکہ اس کے ضابطے اب تک تیار نہیں ہوسکے ہیں۔ گوکہ صدارتی توثیق کے بعد چھ ہفتے کے اندر ضابطے تیاری ہوجانے چاہئے تھے تاہم حکومت اس کام کے لیے ضابطہ ساز ی کمیٹی کو جنوری2020 سے اب تک سات مرتبہ توسیع دے چکی ہے۔
شہریت ترمیمی قانون بھارت میں ایک بڑا سیاسی موضوع بن چکا ہے اور سیاسی جماعتیں اسے اپنے سیاسی مفادات کے لیے خوب استعمال کر رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 667 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 579 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C