پرویز مشرف کو سزا سے سرحد پر کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا: چوہدری شجاعت حسین
👁️ 44 بار دیکھا گیا
پرویز مشرف کو سزا سے سرحد پر کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا: چوہدری شجاعت حسین
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو سزا سے بارڈر پر جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا ہے، پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل پرویز مشرف کے علاوہ ہمیں فوج کے اس سپاہی کے احساسات و جذبات کی بھی تشویش ہونی چاہئے جو مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے یا سیاچن سمیت ہر بارڈر پر کھڑا دشمن فوج کی ہر چال کا مقابلہ کر رہا ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہا ہے، اس بات کا بھی خیال کرنا چاہئے کہ دور دراز کے علاقوں میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جب اسے پتہ چلے کہ اس کے سپہ سالار کو غدار کہا جا رہا ہے تو اس پر کیا بیتے گی، کسی بھی ملک کا آرمی چیف آسانی سے نہیں بنتا۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جنرل مشرف ہوں یا کوئی بھی فوجی، جنرل کے عہدے تک پہنچنے کیلئے قابلیت، احساسات اور ملک و قوم سے محبت کے جذبات اس میں کوٹ کوٹ کر بھرے ہوتے ہیں، 1947ء سے اب تک ہزاروں مثالیں ملتی ہیں کہ ہمارے فوجی جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اور وطن عزیز کی حفاظت کی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی جھوٹی اور جعلی قابلیت کی بنیاد پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، اپنے ڈرائنگ رومز اور ٹی وی شوز میں بیٹھ کر مباحثوں کے دوران فوج کے خلاف اپنی جھوٹی قابلیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مشرف نے دو جنگیں لڑیں آج جو لوگ ان کے خلاف غداری کا واویلا کر رہے ہیں اِن سب نے اُن سے حلف لیا، عوام کو گمراہ کن لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے اور اپنے محافظوں کو اس طرح کے جھوٹے لوگوں سے محفوظ رکھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ملک کے محافظوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں، پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈے سے صرف اور صرف ہمارے دشمن ملک کو ہی فائدہ پہنچتا ہے جو اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 5 سالوں کے دوران 4317 اہلکار ہلاک، پاکستانی وزیر دفاع
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
ایران کو ’امریکہ کا ایک پیسہ بھی‘ نہیں ملے گا، امریکی نائب صدر
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
16/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
روسی جنگی جہاز کی برطانوی کشتی کے قریب فائرنگ، تحقیقات کا آغاز
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C