پریانتھا کمارا قتل کیس: سزائے موت پانے والے مجرم نے فیصلہ چیلنج کردیا
👁️ 99 بار دیکھا گیا
پریانتھا کمارا قتل کیس: سزائے موت پانے والے مجرم نے فیصلہ چیلنج کردیا
لاہور (ڈیلی اردو) سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
سزائے موت پانے والے مجرم محمد تیمور نے انسداد دہشتگردی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
اپیل میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن شہادت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ ملزم حافظ تیمور پر الزام ہے کہ اس نے سری لنکن شہری کے سر پر اینٹ ماری، فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں ایٹ مارنے کے متعلق رپورٹ منفی ہے۔
سزائے موت پانے والے مجرم کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ عدنان ملک سمیت دو چشم دید گواہوں کی شہادتیں بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کرتیں، سری لنکن شہری کو قتل کرنے کا واقعہ باقاعدہ منظم منصوبے کے تحت نہیں تھا۔
اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ سری لنکن شہری پریانتھا کمار کے قتل کا وقوعہ حادثاتی تھا، انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹھوس شواہد کے بغیر 6 ملزمان کو سزائے موت سنائی۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ سری لنکن شہری کو قتل کے جرم میں سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
فیصلے کی توثیق کیلئے مرڈر ریفرینس لاہور ہائیکورٹ کو موصول
دریں اثنا سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کے قتل کیس میں 6 مجرمان کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کے لئے مرڈر ریفرینس لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔
سزائے موت پانے والے مجرمان تیمور، عبد الرحمان، محمد ارشاد، علی حسنین، ابو طلحہ اور محمد حمیر کا مرڈر ریفرنس ہائیکورٹ کو موصول ہوا۔
مرڈر ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ مجرمان کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کا حکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ مرڈر ریفرینس اور مجرمان کی اپیلوں میں وکلا کے دلائل سن کر فیصلہ کرے گا۔
قبل ازیں 19 اپریل کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے کیس میں6 ملزمان کو سزائے موت، 9 کو عمر قید اور 72 ملزمان کو 2،2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔
سیکریٹری پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کیس میں نامزد 89 ملزمان میں سے 88 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے۔
پس منظر
خیال رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مقامی فیکٹری کے منیجر پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا اور ان کی لاش نذرِ آتش کردی تھی۔
سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) عمر سعید ملک نے کہا تھا کہ مقتول کی شناخت پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ فیکٹری کے کچھ کارکن متوفی جنرل مینیجر جو کہ ٹیکسٹائل انجینئر تھے، کو نظم و ضبط کے نفاذ میں سختی کی وجہ سے ناپسند کرتے تھے۔
جمعہ کی صبح معمول کے معائنے کے بعد پریانتھا کمارا نے ناقص کام پر سینیٹری عملے کی سرزنش کی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چونکہ فیکٹری میں رنگ ہونے والا تھا اس لیے مینیجر نے دیواروں سے پوسٹر ہٹانا شروع کر دیے ان میں سے ایک پوسٹر میں کسی مذہبی جلسے میں شرکت کی دعوت تھی جس پر ورکرز نے اعتراض کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پریانتھا کمارا نے معافی کی پیشکش کی، لیکن ایک سپروائزر نے کارکنوں کو اکسایا، جنہوں نے ان پر حملہ کردیا۔
جس کے بعد پریانتھا کمارا چھت کی طرف بھاگے اور سولر پینل کے نیچے چھپنے کی کوشش کی لیکن مشتعل کارکنوں نے انہیں پکڑ لیا اور وہیں مار ڈالا۔
مظاہرین نے پریانتھا کو تھپڑ، ٹھوکریں اور مکے مارے اور لاٹھیوں سے تشدد کیا اور وزیرآباد روڈ پر واقع فیکٹری سے گھسیٹ کر باہر لائے جہاں ان کی موت واقع ہوگئی اور اس کے بعد ہجوم نے ان کی لاش کو آگ لگادی تھی۔
افسوسناک واقعے پر ملک بھر کے سیاسی و سماجی رہنماؤں، اسکالرز اور سول سوسائٹی کے اراکین نے مذمت کی اور ملزمان کو جلد از جلد سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسے ’ہولناک حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ پاکستان کے لیے شرمندگی کا دن ہے، میں خود تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں اور اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، قانون کے دائرہ کار میں تمام ذمہ داران کو سزا دی جائے گی‘۔
پریانتھا کمارا کی میت 6 دسمبر کو ان کے ملک سری لنکا بھیجی گئی تھی۔
واقعےمیں ملوث تقریباً 100 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور ان کے خلاف ٹرائل لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں جاری رہی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C