پشاور : ترناب فارم پولیس چوکی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
👁️ 107 بار دیکھا گیا
پشاور : ترناب فارم پولیس چوکی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ دارلحکومت تھانہ چمکنی کی ترناب فارم پولیس چوکی کے قریب مبینہ طور پر دہشتگردوں کی جانب سے بارودی مواد پھینکے جانے کے نتیجے میں دھماکا ہوا، جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس چوکی کے قریب بارودی مواد پھینکا، جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔
ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پانچ ایمبولینسز اور دو فائر وہیکلز موقع پر موجود رہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔
پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے دھماکے کی نوعیت، بارودی مواد اور واقعے میں ملوث عناصر کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C