20/January/2022

پشاور: درہ آدم خیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش خراسان کا اہم کمانڈر ہلاک

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور: درہ آدم خیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش خراسان کا اہم کمانڈر ہلاک

پشاور: درہ آدم خیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش خراسان کا اہم کمانڈر ہلاک

پشاور (بیورو رپورٹ/اے پی پی) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا (سی ٹی ڈی ) نے پشاور اور کوہاٹ ریجن میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ رات پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ پھینکنے پر پشاور اور کوہاٹ ریجن میں سرچ اپریشن کیا جا رہا تھا جس کے دوران درہ آدم خیل کے علاقے اخواروال میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1483879100012011526?t=kPoAzRKJkPStVXBu7jbITg&s=19

جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد بلال عرف مولوی عبیداللہ عرف سپین گل کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک دہشتگرد ایس پی خورشید خان کو ہلاک کرنے سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

دہشتگرد بلال کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اورہینڈ گرنیڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C