پشاور: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، ہائیکورٹ دھماکے کا دہشت گرد گرفتار
👁️ 70 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، ہائیکورٹ دھماکے کا دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ دھماکے کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اکرام اللہ عرف حبیب اللہ والد ولی محمد پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکے میں ملوث اور افغانستان کے علاقے سرکانو کا رہائشی ہے۔ ملزم 12 دسمبر کو چمن بارڈر کے راستے پشاور پہنچا تھا اور حاجی کیمپ اڈا کے قریب مقامی ہوٹل میں قیام کیا۔
دہشت گرد اکرام اللہ نے یہ دھماکا بھاری رقم ک عوض اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی ایما پر دھماکا کیا۔ دھماکے کیلئے جان بوجھ کر 16 دسمبر کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ملزم سے 29100 روپے پاکستانی، 100 امریکی ڈالر، ایک عدد موبائل فون اور دو افغان شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر 2019 کو پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق دھماکہ 12 بجکر 5 منٹ پر ہوا۔
دھماکے کی تحقیقات کیلئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈی آئی جی کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C