24/December/2019

پشاور میٹرو کی تحقیقات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر

👁️ 72 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میٹرو کی تحقیقات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر

پشاور میٹرو کی تحقیقات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میٹرو کی تحقیقات رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مخدوم علی خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ اسلام آباد اور پشاور رجسٹری میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، اس لئے عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست پر فیصلے تک ایف آئی اے کو انکوائری سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی کے حوالے سے دائر درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 45 دن میں انکوئری کا حکم دیا تھا۔ جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C