پشاور میں ریجنل پولیس انسپکٹر کی ہلاکت، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 25 بار دیکھا گیا
پشاور میں ریجنل پولیس انسپکٹر کی ہلاکت، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے صدر سرکل تھانہ انقلاب کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے فرنٹیئر ریجنل پولیس (ایف آر پی) کے ریجنل انسپکٹر (آر آئی) کو ہلاک کر دیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1529355928046170112?t=cR1c7SgywCWorI9QmsP5Sw&s=19
سی سی پی او پشاور کے مطابق انسپکٹر سحر گل صبح اپنے بچوں کو سکول لے کر جا رہا تھا جہاں راستے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسپکٹر ہلاک ہوگیا جبکہ بچے خیریت سے ہیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
سی سی پی او کے مطابق پولیس موقع پر موجود ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے تفتیشی عمل کا جائزہ لیا جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق نے جائے وقوعہ سے ملنے والے اہم شواہد اور اب تک ہونے والی تفتیش سے آگاہ کیا۔
تھانہ انقلاب کی حدود میں آر آئی ایف آر پی انسپکٹر سحر گل نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کا جائے وقوعہ کا دورہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ان کے ہمراہ موجود تھے
افسوسناک واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے "ایس ایس پی آپریشنز" pic.twitter.com/NcUN7IjiXq
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) May 25, 2022
ایس ایس پی آپریشنز نے جدید سائنسی تحقیقات پر استوار تفتیش، اور باریک بینی سے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا مشاہدہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ہیومن انٹیلی جنس کو فعال کر دیا گیا ہے اور جلد ملوث عناصر کو بے نقاب کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم داعش نے انسپکٹر سحر گل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ISKP claimed the group targeted a police officer in Peshawar with pistol shots, killing him https://t.co/M3euT3HgDL
— Riccardo Valle (@Valle_Riccardo_) May 25, 2022
انسپکٹر کی نماز جنازہ پشاور کے ملک سعد شہید پولیس لائن میں کی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس، کمانڈنٹ ایف آر پی، سی سی پی او محمد اعجاز خان، کمشنر پشاور ڈویژن، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید، 102 بریگیڈ آرمی آفیسرز، میئر پشاور اور اعلیٰ پولیس افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
شہید انسپکٹر سحر گل خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے تابوت کو سلامی پیش کی۔ شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ pic.twitter.com/dJI8qVbIx4
— KP Police (@KP_Police1) May 25, 2022
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تھانہ انقلاب کی حدود میں پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے میں پولیس انسپکٹر کی ہلاکت پر اظہار تعزیت اور انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومت انسپکٹر کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبے میں امن و امان کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا پولیس پر ٹارگٹڈ حملے اک معمول بن گئے ہیں، 19 مئی کو پشاور ہی میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل خان دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔ ایس ایچ او شکیل خان پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔
اس سے قبل 155 مئی پشاور کے علاقہ سربند میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی کالعدم داعش خراسان کی جانب سے قبول کرلی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق بٹہ تل چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رنجیت سنگھ، کول جیت سنگھ نامی دو افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3317 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C