پشاور میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 26 بار دیکھا گیا
پشاور میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور وفاقی اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں عالمی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) کے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے ایک نواحی علاقے شاہ پور میں بدھ کی شب سیکیورٹی اداروں کے مشترکہ آپریشن میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے بعدازاں ان کا تعلق دولتِ اسلامیہ (داعش) سے بتایا گیا۔
خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ادھر بدھ کو قبائلی ضلع باجوڑ اور ضلع ہنگو میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے حملوں میں پانچ سیکیورٹی اہل کاروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کی شام قبائلی ضلع باجوڑ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گاؤں میں دیسی ساختہ بم حملے میں چار سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور دو شہری بھی زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہل کار اور دو کا تعلق فرنٹیئر کور (ایف سی) سے تھا۔
باجوڑ کے ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) عبدالصمد نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکیورٹی اہل کار علاقے میں ایک اور دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو دھماکے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
باجوڑ حملے کی ذمے داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔
ہنگو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ
باجوڑ میں ہونے والے واقعے سے چند گھنٹے قبل جنوبی ضلع ہنگو کے علاقے چھپری میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر جدید خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا۔ پولیس حکام کے بقول جوابی کارروائی میں دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2132 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C