پشاور میں فائرنگ سے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 153 بار دیکھا گیا
پشاور میں فائرنگ سے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار ہلاک
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےانسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے کے بعد ملزمان سرکاری رائفل بھی چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کانسٹیبل آصف پولیو ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر جاتے ہوئے تھانہ داؤدزئی کی حدود شغالئ کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔ pic.twitter.com/VKw3lS4uZa
— KP Police (@KP_Police1) August 1, 2021
پولیو ڈیوٹی کے بعد گھر جانیوالے ایف آر پی کانسٹیبل کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پشاور کے نواحی علاقہ داؤدزئی جوگنی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ملزمان مقتول اہلکار سے سرکاری رائفل بھی چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کانسٹیبل آصف پولیو ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر جاتے ہوئے تھانہ داؤدزئی کی حدود شغالئ کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔ pic.twitter.com/VKw3lS4uZa
— KP Police (@KP_Police1) August 1, 2021
اطلاع ملتے ہی سی سی پی او پشاور، ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور دیگر حکام پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرتے ہوئے رات گئے تک سرچ آپریشن جاری رہا۔
شہید پولیس کانسٹیبل آصف کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کردی گئی
نماز جنازہ میں آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری، پولیس افسران سمیت سول سوسائٹی کے لوگوں نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔آئی جی پی نے شہید کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ pic.twitter.com/9C1LKW5PgN
— KP Police (@KP_Police1) August 1, 2021
ترجمان پشاور پولیس کے مطابق ایف آر پی کانسٹیبل آصف جو تھانہ خزانہ کے علاقے میں پولیو ڈیوٹی پر مامور تھا اتوار کے روز ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر گاؤں جارہا تھا کہ اس دوران داؤد زئی کے علاقے جوگنی میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزموں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ملزمان سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔
ادھر پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر اہم شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔
سی سی پی او کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام ممکنہ وجوہات کو زیر غور لایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے دو روز قبل صوبے کے 18 اضلاع میں پولیو ویکسینیشن مہم شروع کی گئی تھی تاکہ سال کے اختتام تک اس بیماری کا خاتمہ کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C