20/February/2025

پشاور میں فائرنگ، اسپیشل برانچ پولیس کا افسر ہلاک

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں فائرنگ، اسپیشل برانچ پولیس کا افسر ہلاک

پشاور میں فائرنگ، اسپیشل برانچ پولیس کا افسر ہلاک

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق سپیشل برانچ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر صفی اللہ کو تھانہ داودزئی کے حدود میں شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ صفی اللہ کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور فرار فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی سپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں نائب انچارج کی حیثیت سے ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C