پشاور میں نیوز اینکر ذکیہ خان پر تیزاب پھینکنے کی کوشش ناکام
👁️ 99 بار دیکھا گیا
پشاور میں نیوز اینکر ذکیہ خان پر تیزاب پھینکنے کی کوشش ناکام
پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) خیبر پختونخوا میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، نجی ٹی وی کی سابقہ نیوز کاسٹر اور سوشل میڈیا اسٹار ذکیہ خان پر نامعلوم افراد نے ان کے اپنے ہی گھر میں تیزاب پھینکنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
آج شام ذکیہ خان نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اس حملے سے متعلق معلومات شیئر کیں اور یہ سوال اٹھایا کہ انہیں تحفظ کون دے گا، آئے روز دنیا بھر میں ہزاروں خواتین پر ایسے مظالم ڈھائے جاتے ہیں، یہ آسان کام بن گیا کہ تیزب لاؤ اور کسی خاتون پر پھینک دو۔
https://fb.watch/ex9clvHcsK/
اس سے قبل انہوں نے بتایا کہ میں اس گھر کی دوسری منزل پر رہتی ہوں، یہاں سیڑھیوں میں ایک لڑکے نے مجھ سے پوچھا کہ ذکیہ باجی، میں نے کہا ہاں، تو وہ بوتل کھولنے لگا لیکن میں سمجھ گئی تھی، میں نے دروازہ بند کیا، چیخ و پکار بھی کی، اس نے تیزاب دروازے کے یچے سے بہا دی، ”آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کتنا تیز تیزاب ہے۔”
https://fb.watch/ex9gIlXB_o/
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں اس ملزم کے حوالے سے معلومات چاہئیں کہ وہ کون ہے، ”پولیس حکام نے ابھی رپورٹ لی ہے اور امید ہے کہ وہ اس ملزم کو میرے سامنے لائیں گے اور مجھے وہ وجوہات بھی بتائی جائیں جن کی بنیاد پر یہ آیا اور میرے گھر میں ایسی حرکت کی۔”
اس حوالے سے پشاور پولیس نے ایک بیان جاری کیا کہ ذکیہ خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ایس ایچ او سمیت اعلی حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے سمیت انٹیلی جنس سے بھی استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے۔ مقامی پولیس نے جلد ہی اہم بریک تھرو ملنے کا عندیہ دیا ہے۔
علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے بھی ذکیہ خان پر تیزاب گردی کی کوشش کا سختی سے نوٹس لیا اور ایس پی سٹی عتیق شاہ کو موقع پر پہنچ کر خود تفتیش کی نگرانی اور جدید سائنسی خطوط پر استوار جامع تحقیقات شروع کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کرنے کی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے ذکیہ خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعہ میں ملوث ملزم کو جلد ٹریس کرنے کا یقین دلایا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ شہریوں خصوصاً صحافیوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعلی نوٹس لیں، خیبر یونین آف جرنلسٹس
دوسری جانب خیبر یونین آف جرنلسٹس نے خاتون صحافی ذکیہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے اور تیزاب گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں صدر ناصر حسین اور جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی نے کہا کہ پشاور کے علاقے گل بہار میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے زبردستی ذکیہ خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تاہم اس نے حاضر دماغی سے اسے ناکام بنا دیا۔
کے ایچ یو جے کے قائدین نے کہا کہ صحافی پہلے ہی سنگین معاشی مسائل کا شکار ہیں اور ان پر حملے ناقابل برداشت ہیں، آئے روز واقعات نے حکومت کے امن وا مان اور شہریوں کے تحفظ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
انہوں نے وزیراعلی محمود خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور سی سی پی او سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C