پنجاب: اوکاڑہ سے ‘لاپتہ’ ہونے والے شفیق ایڈووکیٹ واپس آ گئے
👁️ 50 بار دیکھا گیا
پنجاب: اوکاڑہ سے ‘لاپتہ’ ہونے والے شفیق ایڈووکیٹ واپس آ گئے
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے اغوا کیے گئے شفیق ایڈووکیٹ سترہ دن بعد گھر واپس آگئے ہیں۔ انھیں 10 دسمبر کو گھر کے قریب سے دس سے زیادہ افراد زبردستی گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
شفیق ایڈووکیٹ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں گاڑی میں ڈالنے کے بعد ہتھکڑیاں لگا کر آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی تھی۔ انھیں ایک چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا جہاں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انھیں اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے والے لوگ کون تھے، تو انھوں نے بتایا کہ ان سے سب واقف ہیں۔
شفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ انھیں اغوا کرنے والے سوال کرتے رہے کہ منظور پشتین اور پی ٹی ایم سے ان کا کیا تعلق ہے اور کیا وہ ان کی فنڈنگ میں کسی طرح ملوث ہیں؟ انھوں نے کئی افراد سے تعلق کے بارے میں دریافت کیا۔
اغوا کرنے والے جمعے کو انھیں بھکر کے قریب بیابان میں چھوڑ کر چلے گئے۔اوکاڑہ میں ایک سڑک پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو سے معلوم ہوا تھا کہ شفیق ایڈوکیٹ کو 10 دسمبر کو شام 5 بج کر 18 منٹ پر سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا میں اغوا کیا گیا۔ انھیں اغوا کرنے والے کئی افراد موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔
شفیق ایڈووکیٹ کو اس سے پہلے بھی اغوا کیا گیا تھا۔ جون 2019 میں کچھ عرصہ لاپتا رہنے کے بعد وہ پتوکی میں زخمی حالت میں ملے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C