پنجاب: ساہیوال میں 17 افراد پر توہینِ مذہب کا مقدمہ درج، 2 گرفتار
👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب: ساہیوال میں 17 افراد پر توہینِ مذہب کا مقدمہ درج، 2 گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو/وی او ا ے) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے اس مقدمے میں دو مرکزی ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ملزمان کے 15 نامعلوم ساتھیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کی شناخت دوران تفتیش کی جائے گی اور پھر انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس نے ایک ملزم کا موبائل فون بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا یے جس سے سوشل میڈیا پر مبینہ مواد اپ لوڈ کیا جاتا تھا۔
حکام کے مطابق پولیس فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطہ کر رہی ہے تاکہ قابلِ اعتراض مواد کو ہٹایا جا سکے۔
ساہیوال کے تھانہ کمیر میں درج مقدمے کے مدعی کا تعلق ’تحریک لبیک پاکستان‘ (ٹی ایل پی) سے ہے۔ ایف آئی آر میں مدعی نے الزام لگایا ہے کہ نامزد افراد یوٹیوب چینل کے ذریعے ایسا مواد شیئر کر رہے ہیں جس سے وہ توہینِ مذہب کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق اس کیس کی تفتیش پولیس کے اعلیٰ افسر کو کرنی ہوگی۔
ماہرِ قانون شہروز شبیر چوہان ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ اس ایف آئی آر میں لگائی جانے والی دفعات انتہائی سنگین ہیں۔ اس لیے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سے کم رینک کا افسر اس کیس کی تفتیش نہیں کر سکتا۔
تھانہ کمیر کے ایس ایچ او ظفر خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ملزم خود ساختہ اسکالر ہے اور وہ پولیس حراست میں اپنے تمام وی لاگز کی تصدیق و تسلیم کر چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کے پاس کوئی دینی ڈگری نہیں۔
ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔
پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔
ملزمان کو اب 21 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 381 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 727 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C