پنجاب سے مختلف کالعدم تنظیموں کے پانچ دہشت گرد گرفتار
👁️ 29 بار دیکھا گیا
پنجاب سے مختلف کالعدم تنظیموں کے پانچ دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 24 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس میں 24 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ، دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا۔
گرفتار دہشت گردوں میں عبدالواجد، تبسم صغیر، محمدعظیم، احمد حسن اور سید تنزیل الرحمان شامل ہیں جن کا تعلق مختلف کالعدم مذہبی تنظیموں سے ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد عبدالواجد کو ملتان سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد 2 دستی بم، ایک پاؤچ بیلٹ اور ایک موبائل فون جسے وہ دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا برآمد کر لیا۔ اسی طرح کالعدم تنظیم داعش کے رکن تبسم صغیر کو بہاولپور سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک ہینڈ گرنیڈ، 30 بور کا ایک پستول برآمد کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد محمد عظیم کو وہاڑی سے گرفتار کر کے اس کی تحویل سے ممنوعہ نفرت انگیز مواد، ممنوعہ تنظیم کا بیچ، جھنڈے، 12عدد اسٹیکرز اور 2100 روپے نقدی برآمد کر لیے۔ تحریک طالبان پاکستان کے رکن احمد حسن کو خانیوال سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ممنوعہ نفرت انگیز مواد، 3رسالے، ٹی ٹی پی کا ایک جھنڈا اور کالعدم تنظیم کے 20 پمفلٹ برآمد کر لیے۔
آخری مبینہ دہشت گرد سید تنزیل الرحمان جس کا تعلق کالعدم تنظیم حزب التحریر سے ہے کو لاہورسے گرفتار کیا گیا، وہ نفرت انگیز مواد تقسیم کر رہا تھا اور اپنی تنظیم کے مالیاتی کھیل کے لیے فنڈ اکٹھا کر رہا تھا۔ اس کے قبضہ سے 7 ممنوعہ کتابیں، 3 ممنوعہ کتابچے اور 6500روپے نقدی برآمد کر لی۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات، دہشتگردانہ کارروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس کی مدد سے 457 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 16 ہزار 336 افراد کو چیک کیا، 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، 49 ایف آئی آر درج ہوئیں جبکہ 20 بازیابیاں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C