20/December/2019

پنجاب میں رواں سال کے دوران 1333 بچوں سے زیادتی کے واقعات

👁️ 55 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب میں رواں سال کے دوران 1333 بچوں سے زیادتی کے واقعات

پنجاب میں رواں سال کے دوران 1333 بچوں سے زیادتی کے واقعات

لاہور (ڈیلی اردو) 2019 میں بھی بچوں سے درندگی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی۔ رواں سال دس برس سے کم عمر بچے، بچیوں سے زیادتی کے 1333 مقدمات درج ہوئے۔ سب سے زیادہ واقعات لاہور ریجن میں رپورٹ ہوئے۔

پنجاب پولیس نے زینب قتل کیس سے بھی سبق نہ سیکھا۔ سال 2019 میں بھی کم عمر بچے بچیاں درندوں کے نشانے میں رہے۔ پنجاب میں 905 بچے اور 411 بچیاں زیادتی کا نشانہ بنیں۔ ان میں سے 11 بچے اور 10 بچیوں کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع لاہور میں 105 بچوں سے بدفعلی 94 بچیوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ 2 بچے اور 1 بچی کو قتل کر دیا گیا۔

گوجرانوالہ میں 72 بچون سے بدفعلی، 50 بچیوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک بچی قتل ہوئی۔ فیصل آباد ریجن میں 60 بچوں سے بدفعلی 15 بچیوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ایک بچی قتل ہوئی۔

ملتان میں بچوں سے زیادتی کے 93 کیسز رپورٹ  ہوئے اور 13 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور ریجن میں 38 بچوں سے بدفعلی 20 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے۔

ریجن فیصل آباد میں 140، بہاولپور میں 160، اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں 105 بچوں سے زیادتی  کی گئی، جبکہ ایک بچی کوقتل کر دیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک ہزار انتالیس کیسز کو حل کر دیا گیا۔ جبکہ لاہور ضلع کے بچوں سے زیادتی کے 3 کیسز تا حال حل نہ ہو سکے۔ پولیس حکام کے مطابق زیادہ کیسز سامنے آنے والے علاقوں میں پولیس پیٹرولنگ بڑھا دی گئی۔ قصور اور چونیاں سمیت دیگر علاقوں میں ڈالفن فورس تعینات کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C