29/March/2026

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 36 دہشت گرد گرفتار

👁️ 153 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 36 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 36 دہشت گرد گرفتار

لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک ماہ کے دوران مختلف اضلاع سے 36 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

 

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں صوبے بھر میں مختلف مقامات پر کی گئیں۔

 

فیصل آباد اور جہلم سے دو دہشت گرد گرفتار کیے گئے اور ان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

صوبے کے دیگر شہروں میں قصور، جہلم، چکوال، اوکاڑہ، خانیوال، راولپنڈی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، سیالکوٹ، جھنگ، اٹک اور ساہیوال میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جس سے ممکنہ حملوں کو ناکام بنایا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C