18/January/2025

پنجاب میں شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب میں شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل

پنجاب میں شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے پنجاب میں شدت پسندوں کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھجوا دی ہے۔

‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے ساتھ ڈرون سرویلنس کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے۔ پنجاب کے حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تین شدت پسند مارے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد گرفتار کیا جبکہ میانوالی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام بنایا، اور اس آپریشن میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ تین دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

ڈیرہ غازی خان آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین شدت پسند ہلاک ہوئے، پنجاب میں تھریٹ کے مطابق ‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مزید کارروائیاں کرے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C