پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد ہلاک، 3 اہلکار زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد ہلاک، 3 اہلکار زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ایک بازار میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر موٹر سائیکل پہ نصب بارودی مواد کے دھماکہ کے نتیجے میں دو راہگیر ہلاک جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1454760376860647426?t=CU2AMEZEep0t5BWcsdDxaw&s=19
ہلاک ہونے والے دو راہگیروں کی لاشیں سول ہسپتال پنجگور منتقل کردی گئی جن میں ایک کی شناخت نور اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کا رہائشی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پنجگور دھماکے کی مذمت کی ہے۔طانہوں نے دھماکے میں 2 افراد کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کرنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ علاقے مستونگ روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکا فورسز کی گاڑی پر کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق خودکش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ فورسز کی گاڑی شیعہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو سیکورٹی دے رہی تھی۔ اس واقعے میں 4 افراد ہلاک اور جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C