پولیس افسر طاہر داؤڑ کو ملٹری انٹلیجنس نے قتل کروایا، احسان اللہ احسان کا دعویٰ
👁️ 71 بار دیکھا گیا
پولیس افسر طاہر داؤڑ کو ملٹری انٹلیجنس نے قتل کروایا، احسان اللہ احسان کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے پولیس ایس ایس پی طاہر خان داوڑ کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد سے قریب دو سال قبل اغوا ہونے کے بعد قتل ہو جانے والے پولیس افسر (ایس پی) طاہر داؤڑ کو پاکستان کے خفیہ ادارے ملٹری انٹلیجنس نے پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کی حمایت پر قتل کروایا۔
لیاقت علی عرف احسان اللہ احسان نے اپنے بیان میں کہا کہ 25 اکتوبر 2018 کو طاہر داؤڑ کو ایک خفیہ اجلاس کے بہانے سے بلا کر اغوا کر لیا گیا اور ایک گاڑی میں ڈال کر انہیں خیبر کے راستے افغان سرحد پر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ایک شدت پسند کمانڈر عثمان کے حوالے کیا گیا جس کا تعلق لنڈی کوتل سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایم آئی کے کرنل نعیم سکنہ لاہور نے دہشتگرد عثمان کو ہدایات دی گئی تھیں کہ طاہر داؤڑ کو افغانستان لے جا کر قتل کر دیا جائے اور لاش کو کسی ایسی جگہ پھینکا جائے کہ جس سے یہ تاثر ملے کہ انہیں داعش خراسان نے قتل کیا۔
عثمان نے طاہر داؤڑ کو ننگرہار کے ضلع مہمند درہ کے علاقے غورکے منتقل کیا جہاں ان کا مرکز واقع تھا، طاہر داؤڑ کو دو دن یہاں رکھا گیا اور اڑتالیس گھنٹے کے بعد ان کو قتل کر کے ان کی لاش ’دور بابا‘ کے علاقے میں پھینک دی گئی اور اس لاش کے ساتھ پشتو میں ایک خط بھی رکھ دیا گیا جس پر آخر میں ’ولایت خراسان‘ لکھا تھا۔ ایسا احسان اللہ احسان کے مطابق اس لئے کیا گیا تاکہ دیکھنے والوں کو یہ تاثر دیا جا سکے کہ یہ کام داعش خراسان نے کیا ہے۔
احسان اللہ احسان مزید لکھتے ہیں کہ داعش ایسے کام نہیں کرتی، یہ اگر کسی کو قتل کرتی ہے تو اس کا اعلان کرتی ہے اور اعلانیہ اس کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
احسان اللہ احسان نے الزام لگایا کہ طاہر داؤڑ کو قتل کرنے کی وجہ ان کا پی ٹی ایم کے لئے نرم گوشہ ہونا تھا۔ ان کے بعد دو مزید افسران کو اسی لئے قتل کیا جانا تھا لیکن طاہر داؤڑ کے قتل پر آنے والے رد عمل کے بعد یہ منصوبہ مؤخر کر دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ان دونوں افسران کو ڈیتھ سکواڈ کے ذریعے قتل کروایا جائے گا اور بعد ازاں اسے دہشتگردی کی کارروائی قرار دے کر معاملہ رفع دفع کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ احسان اللہ احسان چند ماہ قبل پاکستانی اداروں کی حراست سے بھاگ نکلے تھے اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اب ترکی میں ہیں۔ ان کے ان تازہ ترین الزامات کی حکومت یا فوج کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C