پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت داخلہ
👁️ 318 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت داخلہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے اور 9 مئی کے واقعات اس کی واضح مثال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان (NAP) کے تحت ہونے والی روزمرہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور “کسی کا باپ بھی انہیں نہیں روک سکتا۔”
انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو کس نے واپس بلایا؟ انہیں کس نے دوبارہ آباد کیا؟ اور 2015 کے بعد پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر کوئی حملہ کیوں نہیں ہوا؟ ان تمام سوالات کے پیچھے ایک گہری سازش ہے جو نیشنل سیکیورٹی کو کمزور کرنے کی کوشش تھی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کشمیر کے یومِ استحصال کے موقع پر ڈی چوک میں واک ہو رہی تھی جسے نائب وزیر اعظم لیڈ کر رہے تھے۔ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کچھ افراد کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکا گیا، لیکن باہر نکلنے کے راستے کھلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ “میں خود بھی آتا جاتا رہا، کسی ممبر کو نہیں روکا گیا۔”
پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے بتایا کہ مظاہرے کی درخواست دو روز قبل ڈی سی آفس پہنچی، تاہم رابطے کے لیے دیے گئے نمبروں پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ “اسلام آباد میں 100 سے بھی کم افراد نکلے، پنجاب میں 954 افراد شریک ہوئے، اور وہ بھی منتشر انداز میں۔ کسی کو روکا نہیں گیا اور کسی ممبر کو گرفتار نہیں رکھا گیا۔”
طلال چوہدری نے عدالتوں کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ “جب فیصلے ان کے حق میں ہوں تو عدالتیں اچھی لگتی ہیں، ورنہ انکار کر دیتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد جاری ہے اور یہ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف جنگ ہے جس میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
زائرین کے حوالے سے طلال چوہدری نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی شہری زمینی راستے سے ایران کے ذریعے عراق زیارت کے لیے جاتے ہیں، تاہم اس بار اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ اور خطے کی بدلتی صورتِ حال کے باعث زمینی سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ایران اور دیگر علاقائی ممالک سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وہ کراچی روانہ ہو رہے ہیں تاکہ زائرین کے نمائندوں سے براہ راست بات چیت کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں اور گورنر سندھ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اس سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C