28/September/2019

چمن میں دھماکا، جمیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 4 افراد شہید

👁️ 100 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
چمن میں دھماکا، جمیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 4 افراد شہید

چمن میں دھماکا، جمیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 4 افراد شہید

چمن (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ کے شہر چمن میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف کے قافلے پر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں مولانا محمد حنیف سمیت 4 افراد شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہیں۔

چمن میں تاج روڈ پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 4 افراد شہید اور 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری نے فوری طور پر حادثہ کی جگہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے سے قریب عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد دکانیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں اور کئی املاک کو نقصان پہنچا۔

صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے چمن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کردیں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چمن دھماکے کی مذمت کی ہے اور دھماکے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C