02/October/2019

چین نے امریکی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والا سپر سونک بلیسٹک میزائل تیار کرلیا

👁️ 117 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
چین نے امریکی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والا سپر سونک بلیسٹک میزائل تیار کرلیا

چین نے امریکی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والا سپر سونک بلیسٹک میزائل تیار کرلیا

ضججج (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) چینی فوج نے آواز سے کئی گنا تیز رفتار سے مار کرنے والا انتہائی تباہ کن سپر سونک بیلسٹک نیو کلیئر میزائل متعارف کرا دیا۔

سپر سونک بلیسٹک نیوکلیئر میزائل ڈی ایف۔17 کو چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا جو امریکا کے دفاعی نظام کو توڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ ہائپر سونک گائیڈ وہیکل کی وجہ سے یہ میزائل کم بلندی سے بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کے موثر و ماہرانہ استعمال کی وجہ سے اس میزائل کی جائے وقوع کی نشاندہی انتہائی مشکل ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈی ایف۔17 ہوا کی رفتار سے بھی 25 گنا تیز سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور صرف 30 منٹ میں امریکا پہنچ سکتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C