چین نے اپنے شہری افغانستان سے نکال لیے
👁️ 43 بار دیکھا گیا
چین نے اپنے شہری افغانستان سے نکال لیے
بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا میں تیزی آنے کیساتھ ہی وہاں موجود 210 چینی شہریوں کو اپنے ملک واپس بلا لیا ہے۔ دو جولائی کو ژیامن ایئرلائنز کا جہاز افغانستان میں پھنسے چینی شہریوں کو لے کر کابل سے چین کے شہر ووہان پہنچا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پہلے یہ خبر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی جس کے مطابق افغانستان سے واپس لائے گئے چینی شہریوں میں سے 22 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
بعد ازاں چین کی وزارت خارجہ نے بھی بات کی تصدیق کی کہ جن شہریوں کو واپس لایا گیا ہے ان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد بھی شامل ہیں۔
چین کے قونصلر افیئرز ڈپارٹمنٹ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ چینی حکومت نے اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انہیں یاددہانی کرائی ہے کہ وہ جس قدر جلد ہو سکے افغانستان سے نکلیں اور انہیں حکومت نے ضروری سفری سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔
چین کے محکمہ صحت نے بیرون ملک سے 25 نئے کورونا کے مریضوں کے ووہان پہنچنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ان میں سے 22 افراد کابل سے آنے والی پرواز میں سوار تھے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے اگست کے اواخر میں امریکی افواج کے مکمل انخلا کے اعلان کے بعد سے افغانستان میں کافی غیر یقینی کی فضا قائم ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں طالبان کی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی حکومت کے انخلا کے فیصلے پر چینی حکومت نے سخت تنقید کی ہے اور جمعے کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’امریکا نے افغانستان سے جلد بازی میں انخلا کرکے اپنی ذمہ داریوں کو پس پشت ڈالا ہے اور وہ اپنے اس اقدام کے ذریعے خطے کے ممالک اور افغان عوام کو انتشار اور خانہ جنگی میں چھوڑ کر جا رہا ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی آئندہ ہفتے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں افغانستان کی سیکیورٹی صورت حال پر روس، انڈیا، پاکستان سمیت سنٹرل ایشیا کے وزراء خارجہ سے بات کریں گے۔
چینی شہریوں کی کابل سے واپسی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’قومی فتح‘ قرار دیا ہے۔
ژیامن ایئر لایئنز کے پائلٹ کا یہ جملہ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوا کہ یہ فلائٹ بالکل بھی آسان نہ تھی لیکن ہم اپنے ایک بھی شہری کو پیچھے چھوڑ نہیں سکتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2127 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C