چین کے جوہری پروگرام میں توسیع پر امریکا کا اظہار تشویش
👁️ 127 بار دیکھا گیا
چین کے جوہری پروگرام میں توسیع پر امریکا کا اظہار تشویش
واشنگٹن (ڈیلی اردو) چین کی جانب سے جوہری پروگرام میں توسیع پر امریکا نے تشویش کا اظہار کردیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین شمالی مغربی شہر یومین کے قریب ریگستان میں بیلسٹک میزائل رکھنے کے لیے 100 کے قریب بڑے گودام تیار کررہا ہے جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ چین اپنی جوہری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کررہا ہے۔
امریکی اخبار نے یہ رپورٹ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر کی روشنی میں تیار کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریباً 700 اسکوائر میل سے بھی بڑی جگہ پر بیلسٹک میزائلز رکھنے کے لیے 119 بڑے گوداموں کی تعمیر پر کام جاری ہے جس میں زیر زمین بنکرز اور ملٹری بیس بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے بیلسٹک میزائلز رکھنے کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر گودام کی تیاری بہت سے سوالات پیدا کررہی ہے لہذا امریکا بیجنگ کے اس عمل کی حوصلہ افزائی کرے گا اگر وہ غیرمستحکم ہتھیاروں کی دوڑ کے باعث پیدا خطرات اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عملی طور پر ہمارے ساتھ شامل ہوجائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9117 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5126 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C