ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر ہلاک
👁️ 54 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر ہلاک
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر ہلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود علاقہ حکمت آباد جلیبی موڑ کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کاؤنٹر اینڈ ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے اہم کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی مشال گروپ کا انتہائی مطلوب و اشتہاری کمانڈر کفایت اللہ مارا گیا۔
ہلاک ٹی ٹی پی کمانڈر تھانہ درابن حملہ کیس سمیت دیگر کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ و کارتوس و ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا ہے۔
کاؤنٹر اینڈ ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی آپریشن ٹیم نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود علاقہ حکمت آباد جلیبی موڑ کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جونہی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران وہاں پہلے سے موجود دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کی اس فائرنگ تبادلہ کے بعد سی ٹی ڈی پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔
سی ٹی ڈی پولیس کو سرچ آپریشن کے دوران جائے وقوعہ پر ایک دہشت گرد جو فائرنگ تبادلہ کے دوران ہلاک ہوا تھا پڑا ملا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت کفایت اللہ ولد دوران خان قوم موچی سکنہ کڑی بختیار درابن کلاں کے نام سے ہوئی۔
ہلاک دہشتگرد سے ایک عدد ایس ایم جی فولڈنگ بٹ، 4 عدد میگزین ،37 عدد کارتوس، ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک پاکٹ سائز ڈائری جس میں کفایت اللہ کا نام درج تھا اور ایزی پیسہ کارڈ بنام دوران خان برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یاد رہے کہ تھانہ درابن حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 24 اہلکار اور 33 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2157 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C