ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خودکش بمباروں سمیت 7 شدت پسند ہلاک
👁️ 325 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خودکش بمباروں سمیت 7 شدت پسند ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے دو خودکش بمباروں سمیت سات شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سنیچر کے روز سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاکستانی فوجیوں نے شدت پسندوں کے مقام کو موثر انداز میں گھیر لیا اور اس کے نتیجے میں تین افغان اور دو خودکش بمباروں سمیت سات شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی اور پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کو استعمال نہیں کرنے دے گی۔‘
فوج کے مطابق اس علاقے کو شدت پسندوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
ڈیلی اردو کو حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گنڈاپور گروپ سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C