ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر طالبان کا حملہ، دو اہلکار ہلاک، دو زخمی
👁️ 129 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر طالبان کا حملہ، دو اہلکار ہلاک، دو زخمی
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات یارک کے قریب پولیس چوکی پر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے اچانک چوکی پر فائرنگ شروع کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک کسٹمز اہلکار ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آوروں نے موقع پر موجود دو سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا دی، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
واقعے کے باعث یارک کے قریب مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کچھ وقت کے لیے معطل رہی۔ سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، تاہم مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کر کے ان کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C