17/February/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں کانوائے پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی، 3 گاڑیاں تباہ

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں کانوائے پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی، 3 گاڑیاں تباہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں کانوائے پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی، 3 گاڑیاں تباہ

واشنگٹن (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں لونی پل کے قریب سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر شدت پسندوں کے بم حملے میں 5 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروز اتوار کو کلاچی کے علاقے لونی کے قریب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے کانوائے کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے.

سیکورٹی ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ سڑک کنارے نصب بم ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے سے ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ جس کے بعد گھات لگائے شدت پسندوں نے کانوائے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ سے زائد اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے تاحال اس واقع پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C