07/July/2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر پر گولہ گرنے سے دو بچے ہلاک، بچی سمیت تین خواتین زخمی

👁️ 144 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر پر گولہ گرنے سے دو بچے ہلاک، بچی سمیت تین خواتین زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر پر گولہ گرنے سے دو بچے ہلاک، بچی سمیت تین خواتین زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم مقام سے داغا گیا ماٹر گولہ ایک مکان پر گرنے سے 2 بچے ہلاک اور ایک بچی سمیت 3 عورتیں زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کلاچی کے دور افتادہ پہاڑی سلسلے میں واقع گاؤں زڑکنی میں نامعلوم مقام سے داغا گیا ماٹر گولہ ایک مکان پر جا گرا جسں سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق گولہ پھٹنے سے دو کمسن بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک بچی سمیت تین عورتیں شدید زخمی ہوگئیں۔

ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ مارٹر گولہ گرنے سے مکان کے دو کمروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور قریبی آبادی نے ملبے سے لاشوں کو نکال لیا ہے۔ مگر فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مارٹر گولہ کس نے داغہ تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سکیورٹی فورسز کے اہلکار کلاچی کے علاقے میں موجود طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس میں سے زیادہ تر گولے عام آبادی کے قریب گرتے ہیں۔

پولیس نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ کو بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

لواحقین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فوج کی جانب سے ایک مارٹر گولہ فائر کیا گیا جو ان کے گھر پر گرا۔ دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے اس واقع میں مارٹر گولے سے ہلاکتوں کے الزام کو مسترد کیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C