ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 50 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے منڈی میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1510146630737346560?t=xzRGG80XlSkdzIgV7ZBM5A&s=19
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے منڈی میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں دہشت گروں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کلاچی میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کے تین دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں کمال عرف کمالی، سلیم اور احسان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دستی بموں سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
ہلاک تینوں دہشت گرد پولیو ٹیم پر حملوں، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، آرمی بیس پر حملوں اور ٹانک میں ایف سی قلعہ حملہ پر حملے میں ملوث تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C