کابل: 3 بھارتی انجینئرز کے بدلے 2 شیڈو گورنرز سمیت 11 طالبان رہا
👁️ 98 بار دیکھا گیا
کابل: 3 بھارتی انجینئرز کے بدلے 2 شیڈو گورنرز سمیت 11 طالبان رہا
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں امریکا کے زیر استعمال بگرام ملٹری بیس سے 2 شیڈو گورنرز سمیت 11 طالبان قیدیوں کو تین بھارتی انجینئرز کے بدلے رہا کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے ایک سال قبل اغوا کیے گئے 7 بھارتی انجینئرز میں سے 3 کو رہا کردیا تاہم اس کے بدلے 11 طالبان قیدیوں کو بھی رہا کرایا گیا ہے جن میں ملا عمر دور کے صوبہ کنڑ اور صوبہ نمروز کے دو سابق شیڈو گورنرز شیخ عبدالرحیم اور مولوی عبدالرشید بھی شامل ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز قیدیوں کا یہ تبادلہ افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں رہا ہونے والے طالبان قیدیوں کو طالبان کے ارکان کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وائس آف امریکا کو بتایا ہے کہ اُنہیں فی الحال اس بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں اور وہ ان کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد آگاہ کریں گے۔
افغان اور بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی قیدیوں کو گزشتہ برس چار افغان اہلکاروں کے ساتھ اُس وقت طالبان نے گرفتار کر لیا تھا جب وہ بغلان صوبے میں بجلی کے ایک منصوبے پر کام کر رہے تھے۔
ان بھارتی افراد میں سے ایک فرار ہو کر رواں سال مئی میں بھارت پہنچ گیا تھا جبکہ باقی بھارتی شہریوں کے بارے میں اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C