کابل: امریکی صدر ٹرمپ کا طالبان سے پھر مذاکرات شروع کرنے کا اعلان
👁️ 92 بار دیکھا گیا
کابل: امریکی صدر ٹرمپ کا طالبان سے پھر مذاکرات شروع کرنے کا اعلان
کابل (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو اچانک افغانستان کے دورے پر پہنچ گئے۔ ان کے اس دورے کا پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
افغانستان میں پہنچ کر امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ’امریکہ نے طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کر دیے ہیں اور افغانستان میں اپنی افواج کی تعداد بتدریج کم کرتے رہیں گے‘۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے بگرام ایئر بیس پر ملاقات بھی کی۔
https://twitter.com/FazilRafi/status/1200262314508861440?s=08
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے 2017ء میں برسر اقتدار آنے کے بعد پہلی بار افغانستان کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے افغانستان میں جنگ بندی کے اعلان سے متعلق طالبان کے ساتھ معاہدے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
https://twitter.com/TGhazniwal/status/1200346149313503297?s=08
ٹرمپ نے ایئر بیس پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔ وہ جنگ بندی سے متعلق معاملات طے کرنا چاہتے ہیں‘۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ’ہم ان سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے کہیں گے کہ جنگ بندی کا اعلان ضروری ہے۔ طالبان اس کے خواہش مند نہیں تھے لیکن اب وہ جنگ بندی چاہتے ہیں۔” میرے خیال سے جنگ بندی کا معاہدہ ہوسکتا ہے، مجھے یقین ہے کہ طالبان ایسا کریں گے، ہمیں دیکھنا ہے کہ وہ معاہدہ میں کس حد تک سنجیدہ ہیں۔”
امریکی صدر کا طیارہ جمعرات کی شام کو بگرام ایئر بیس پر اترا تو ان کے ہمراہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن، وائٹ ہاﺅس کے متعدد معاونین، خفیہ سروس کے اہلکار اور صحافی بھی تھے۔ صدر ٹرمپ نے بگرام ایئر بیس پر تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے فوجیوں میں تھینکس گیوینگ (عید شکر) کے تحائف بھی تقسیم کیے۔ 2014ء کے بعد یہ کسی امریکی صدر کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔ اس وقت امریکہ کے صدر باراک اوباما افغانستان کے دورے پر آئے تھے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 اکتوبر کو ایک ایسے وقت میں طالبان کے ساتھ مذکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جب دونوں فریقین طویل عرصے تک گفت و شنید کے بعد کئی نکات پر متفق ہوچکے تھے اور حتمی معاہدے کا عندیہ دیا جا چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اچانک ٹویٹ کے بعد افغان طالبان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مذاکرات کی بحالی کے امکانات موجود ہیں لیکن یہ امریکا کی ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C